بگ بیش کی مختلف ٹیموں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ، کون سے کھلاڑی شامل ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

بگ بیش کی مختلف ٹیموں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ، کون سے کھلاڑی شامل ہیں؟ ...
بگ بیش کی مختلف ٹیموں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ، کون سے کھلاڑی شامل ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

  


میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور آسٹریلین ٹی 20 لیگ ”بگ بیش“ کے نئے سیزن کیلئے مختلف ٹیموں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ کر لیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق بگ بیش کیلئے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور آل راؤنڈر فہیم اشرف سے مختلف ٹیموں نے رابطہ کیا ہے۔ورلڈ کپ 2019ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے معاہدہ کرنے میں مختلف ٹیموں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2020ءمیں ورلڈ ٹی 20 کا انعقاد آسٹریلیا میں ہوگا اور وہاں کھیلنے کا تجربہ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔

مزید : کھیل


loading...