لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے سری لنکن بورڈ نے اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی، کرکٹ کی دنیا سے انتہائی زبردست خوشخبری آ گئی

لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے سری لنکن بورڈ نے اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ...
لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے سری لنکن بورڈ نے اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی، کرکٹ کی دنیا سے انتہائی زبردست خوشخبری آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جو رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نجی خبر رساں ادارے ’اے آر وائی نیوز‘ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے گزشتہ مہینے لاہور اور کراچی کا دورہ کیا اور واپس جا کر مثبت رپورٹ پیش کی۔ وفد کے سربراہ ’سلوا‘ نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جن کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ اور ہوم سیکرٹری کیساتھ ہونے والی ملاقات انتہائی سودمند رہی جنہوں نے بہترین سیکیورٹی پلان مرتب کر رکھا ہے اور ہم اس سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن بورڈ کو رواں سال کے آخر میں شیڈول دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی جس پر سری لنکن بورڈ نے ایک ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...