پاکستان ایشین ٹائیگربننےکےلیےنہیں بناتھا،ہم شریعت کےمطابق چلیں گےتوعروج پائیں گے:وزیراعظم عمران خان

پاکستان ایشین ٹائیگربننےکےلیےنہیں بناتھا،ہم شریعت کےمطابق چلیں گےتوعروج ...
پاکستان ایشین ٹائیگربننےکےلیےنہیں بناتھا،ہم شریعت کےمطابق چلیں گےتوعروج پائیں گے:وزیراعظم عمران خان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نےکہاہے کہانصاف اوراحساس پرمبنی معاشرےعروج پاتےہیں،ایساپاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں رحم،عدل اور انصاف ہو،

پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا ہم اُس سے بہت دور چلے گئے ہیں،ایشین ٹائیگربننےکےلیےپاکستان نہیں بناتھابلکہ یہ ایک فلاحی ریاست تھی،ہم شریعت کےمطابق چلیں گےتوعروج پائیں گے۔

نجی  ٹی وی کے مطابق  اسلام آباد میں ’’صحت سہولت پروگرام‘‘کے آغازکی تقریب سےخطاب  کرتےہوئےوزیراعظم  عمران خان کاکہناتھا کہ کمزورطبقےکوغربت سےنکالناہماراوژن ہے،پاکستان بھی ایک وژن کے تحت بناہے،افراد کی طرح قوموں کا بھی وژن ہوتاہے،پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا ہم اُس سے بہت دور چلے گئے ہیں،پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے،حضورﷺانسانیت کی معراج تھے ،ریاست مدینہ جدید وژن کی بنیاد پر قائم ہوئی تھی،ریاست مدینہ انسانیت اور انصاف کے اصولوں پر قائم ہوئی تھی، یونیورسٹیز میں ریاست مدینہ کے اصولوں کو پڑھایا جائے گا،ہم نےپاکستان کوایک اسلامی فلاحی ریاست بناناتھا،پاکستان نے مدینہ کی ریاست کی طرح اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا،ہم ایساپاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں رحم،عدل اور انصاف ہو۔انہوں نے کہا کہانصاف اوراحساس پرمبنی معاشرےعروج پاتےہیں،ہم شریعت کےمطابق چلیں گےتوعروج پائیں گے،حضورﷺانسانیت کی معراج تھے ،نبی کریمﷺکی سنت پرچلیں گےتوہم کامیاب ہوں گے،ایشین ٹائیگر بننے کے  لیے پاکستان نہیں بناتھابلکہ یہ ایک فلاحی ریاست تھی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیماری غریب کومزیدغربت میں دھکیل دیتی ہے،ہمارا وژن تمام غریب افراد کو صحت بیمہ پروگرام میں لانا ہے،ہر وزارت کیلئے لازمی کردیا گیا کہ وہ عام افراد کیلئے اقدامات کی رپورٹ دے۔انہوں نے کہاکہ صحت سہولت اور احساس پروگرامز ریاست مدینہ کےاصولوں کومدنظررکھ کربنائےگئے،احساس پروگرام سوچ سمجھ اورمکمل تیاری سےشروع کیاجارہاہے،جس معاشر ے میں غریب اور نادار کیلئے رحم نہ ہو وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...