پی سی بی نے حسن علی کو نکاح کے لیے کتنے دن کی چھٹیاں دیں ؟قومی کرکٹر کے مداحوں کے لیے حیران کن خبر آگئی

پی سی بی نے حسن علی کو نکاح کے لیے کتنے دن کی چھٹیاں دیں ؟قومی کرکٹر کے مداحوں ...
پی سی بی نے حسن علی کو نکاح کے لیے کتنے دن کی چھٹیاں دیں ؟قومی کرکٹر کے مداحوں کے لیے حیران کن خبر آگئی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر حسن علی کو نکاح کے باعث کرکٹ کیمپ سے 7 روز کی چھٹی مل گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست سے پری سیزن کیمپ کا اعلان کر رکھا ہے لیکن کرکٹر حسن علی کا دبئی میں 20 اگست کو نکاح طے ہے۔حسن علی نے نکاح کے باعث پری سیزن کیمپ میں شرکت سے چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔کرکٹر حسن علی کو نکاح کی تقریب کے لیے کیمپ سے7 روز کی چھٹی ملی گئی اور حسن علی 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔پری سیزن کیمپ کے پہلے 2 روز فٹنس ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہیں تاہم حسن علی کیمپ جوائن کرنے کے بعد فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

مزید : قومی


loading...