مودی حکومت نےکشمیر پر اپنے اقدامات واپس نہ لئے تو انجام بھیانک جنگ ہو گا جس کی تپش اور حدت دنیا کا ہر دارالخلافہ محسوس کرے گا:چوہدری فواد حسین

مودی حکومت نےکشمیر پر اپنے اقدامات واپس نہ لئے تو انجام بھیانک جنگ ہو گا جس ...
مودی حکومت نےکشمیر پر اپنے اقدامات واپس نہ لئے تو انجام بھیانک جنگ ہو گا جس کی تپش اور حدت دنیا کا ہر دارالخلافہ محسوس کرے گا:چوہدری فواد حسین

  


 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن)وفاقی وزیر  سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم عراق اور افغانستان ہیں اور نہ ہی بھارت امریکہ،اگر مودی حکومت کشمیر پر اپنے اقدامات واپس نہیں لیتی تو اس کا انجام ایک بھیانک جنگ ہو گا جس کی تپش اور حدت دنیا کا ہر دارالخلافہ محسوس کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئیٹس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت کی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں، اقوام متحدہ میں مودی حکومت کو منہ کی کھانی پڑی لیکن اس حقیقت کا بھی ادراک رکھئیے کہ اپنی جنگیں خود لڑنی ہوتی ہیں ، دنیا کو بتانا ضروری ہے کہ اگر مودی حکومت کشمیر پر اپنے اقدامات واپس نہیں لیتی تو اس کا انجام ایک بھیانک جنگ ہو گا،ایک ایسی جنگ جس کی شدت،حدت اور تپش دینا کا ہر دارلخلافہ محسوس کرے گا، چاہے لندن ہو ہا واشنگٹن، ریاض ہو یا تہران ۔انہوں نے  کہا کہ  ہم عراق ہیں نہ افغانستان اور نہ ہی بھارت امریکہ ہے،بھارت کے سپر پاور بننے کا خواب دیکھتے دیکھتے صدیوں پیچھے چلا جائیگا۔

مزید : قومی


loading...