کون سے مقدمات نیب کی اولین ترجیح ہیں ؟چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے دوٹوک انداز میں واضح بتا دیا

کون سے مقدمات نیب کی اولین ترجیح ہیں ؟چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے دوٹوک ...
کون سے مقدمات نیب کی اولین ترجیح ہیں ؟چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے دوٹوک انداز میں واضح بتا دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو  کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہےکہ نیب نے 19 ماہ میں 30 ارب کی ریکارڈ وصولی کی،میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات نیب کی اولین ترجیح ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرمیں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت  اعلیٰ  سطح کا  اجلاس ہوا جس میں نیب کی کارکردگی اور مقدمات کا جائزہ لیا گیا ۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کاکہنا تھا کہ   میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات نیب کی اولین ترجیح ہے اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا ہمارا نصب العین ہے،بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب نے 19 ماہ میں 30 ارب کی ریکارڈ وصولی کی، نیب ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اور نیب کو اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 858 شکایات موصول ہوئیں۔ ایک ہزار 249 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔

مزید : قومی


loading...