حج کے دوران خاتون نے چار جڑواں بچوں کو جنم دے دیا، تعلق کس ملک سے ہے؟ آپ بھی جانئے

حج کے دوران خاتون نے چار جڑواں بچوں کو جنم دے دیا، تعلق کس ملک سے ہے؟ آپ بھی ...
حج کے دوران خاتون نے چار جڑواں بچوں کو جنم دے دیا، تعلق کس ملک سے ہے؟ آپ بھی جانئے

  


مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب ملک شام سے آنے والی ایک خاتون نے حج کے دوران 4 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

حج کے ایام میں 23 سالہ شامی خاتون کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کو مکہ مکرمہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں آپریشن کے ذریعے خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیاجن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں میں سے 2 کی حالت بہتر جبکہ 2 کو معمولی پیچیدگیوں کا سامنا ہے جس کے باعث چاروں بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

رواں سال 24 لاکھ مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے اور اس مقدس فریضے کی ادائیگی کے دوران مکہ مکرمہ، منیٰ اور عرفات کے میدان میں مجموعی طور پر 12 بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے جن میں متذکرہ بالا 4 جڑواں بچے بھی شامل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا


loading...