بھارت نے انتہائی ’خطرناک چیز ‘ پاکستان بھیج دی، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

بھارت نے انتہائی ’خطرناک چیز ‘ پاکستان بھیج دی، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا
بھارت نے انتہائی ’خطرناک چیز ‘ پاکستان بھیج دی، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں چھوڑے جانے والے پانی کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آگیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا ہے جس کے باعث ہیڈ مرالہ پر گزشتہ 10 گھنٹوں کے دوران پانی کی آمد میں ایک لاکھ کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ 80 ہزار 603 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب دریائے جموں توی میں بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے اور یہاں پانی کا بہاﺅ 20 ہزار 883 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے جموں توی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل انڈس واٹر کمشنر نے حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور بغیر بتائے پانی چھوڑا جارہا ہے۔

مزید : ماحولیات /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...