ماہرہ خان نے تھانے دار کے روپ میں رَیپ کر کے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا

ماہرہ خان نے تھانے دار کے روپ میں رَیپ کر کے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا
ماہرہ خان نے تھانے دار کے روپ میں رَیپ کر کے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے تھانے دار کا روپ دھار کر ناقدین کو کرارا جواب دے دیا ۔ماہرہ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سپر اسٹار‘ کے سیٹ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ تھانے دار کا لباس زیب تن کئے چہرے پر مونچھیں اور سر پر ٹوپی رکھی نظر آرہی ہیں۔ ماہرہ نے اس دوران ریپ سانگ گاتے ہوئے جہاں بہت سی مزاحیہ باتیں بھی کیں تو وہیں انہوں نے خود پر اداکاری نہ آنے کی تنقید کا جواب بھی دیا۔میرا نام ہے ماہرہ خان، کہنے سے ہو جاتا ہے سب کا کام تمام۔ میں ہوں ایک پراوڈ پٹھان۔ تاہم اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ اداکاروں نے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی۔ کیا آپ کی بھی فلمیں سو کروڑ کماتی ؟

مزید : تفریح


loading...