آنر موبائل صارفین کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ،نیا ماڈل ’آنر 20پرو‘متعارف کروا دیا گیا ،اس کی خصوصیات آپ بھی جانئے

آنر موبائل صارفین کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ،نیا ماڈل ’آنر 20پرو‘متعارف ...
آنر موبائل صارفین کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ،نیا ماڈل ’آنر 20پرو‘متعارف کروا دیا گیا ،اس کی خصوصیات آپ بھی جانئے

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکردہ موبائل فون ساز کمپنی ’آنر‘ کے صارفین کو نئے ماڈل ’آنر20پرو‘ (HONOR 20 PRO)کا بے صبری سے انتظار تھا۔ بالآخر یہ انتظار ختم ہوا اور آج آنر نے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کرکے اس اختراعی ماڈل کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے۔ آنر 20پرو دلکش فینٹم بلیک اور فینٹم بلیو رنگوں میں پاکستان بھر میں صرف99ہزار 999روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔

آنر 20پرو اپنے بہترین کیمروں کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں ہلچل مچانے جا رہا ہے جس کے کیمرے کو ’DxOMark‘ کی طرف سے 111پوائنٹس دیئے گئے ہیں۔ان پوائنٹس کے ساتھ اس فون کا کیمرا اپنے معیار اور فیچرز کے لحاظ سے انڈسٹری میں دوسرے نمبر پر سب سے بہترین قرار پایا ہے۔

آنر ایم ای اے کے صدر کرس سن بائیگونگ کا اس نئے ماڈل کے حوالے سے کہنا تھا کہ ”آج ہم ایک ڈیجیٹلائزڈ اور ہائپر کنیکٹڈ دنیا میں رہ رہے ہیں اور سمارٹ فونز لامتناعی امکانات کی اس دنیا میں داخل ہونے کا راستہ قرار پا چکے ہیں۔ آنر 20پرو کے ذریعے ہم نے سمارٹ فون کیمرے کو ایسی جدت دی ہے جو آج سے ایک دہائی قبل ممکن ہی نہیں تھی۔ اس کیمرے کے ذریعے عام صارفین کے علاوہ پروفیشنل فوٹوگرافرز بھی اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھا سکتے ہیں اور اپنی زندگی کے لمحات کو کم روشنی والے ماحول میں بھی انتہائی صراحت اور شفاف طریقے سے اپنے فون میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

آنر 20پرو دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہے جس میں ٹرپل تھری ڈی میش ٹیکنالوجی کے ذریعے تیارکردہ ڈائنامک ہولوگرافک گلاس بیک متعارف کروایا گیا ہے۔جب روشنی اس گلاس بیک سے گزرتی ہے تو تمام سمتوں میں تہہ در تہہ منعکس ہوتی چلی جاتی ہے، جس سے فون کی دلکشی اور جاذبیت دوچند ہو جاتی ہے۔ یہی وہ خصوصیت ہے جو اس سے قبل آنے والے ماڈلز سے آنر 20پرو کو منفرد بناتی ہے۔

آنر 20پرو کے پرکشش سکور نے دیگر بڑی سمارٹ فون ساز کمپنیوں کو مسابقتی چیلنج دیا ہے۔ یہ قابل ستائش کامیابی کمپنی کی ان تھک اختراعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس فون میں سونی آئی ایم ایکس 586، 48ایم پی اے آئی کواڈ کور کیمرا (Sony IMX586 48MP AI Quad Camera) اور انڈسٹری میں سب سے بڑا ایف 1/4اپرچر (f/1.4 aperture)لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں جدید ترین او ٹی اے (اوور دی ایئر)اپ گریڈ بھی مہیا کی گئی ہے۔ فونکے کیمرے میں ’الٹرا ہائی آئی ایس او حساسیت‘ کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس کے باعث کم روشنی میں بھی انتہائی اعلیٰ معیار کی تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔

آنر 20پرو میں بہترین معیار کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر استعمال کیے گئے ہیں، جو ہر طرح کے صارفین کی ضروریات پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس یں 7این ایم کیرین 980اے آئی چِپ سیٹ (7nm Kirin 980 AI chipset)لگایا گیا ہے جس سے اس فون کی رفتار اور کارکردگی قابل رشک ہو گئی ہے۔ فون میں 4ہزار ایم اے ایچ طاقت کی حال بیٹری لگائی گئی ہے جس کے باعث ایک بار ری چارج کرکے تمام دن بغیر کسی وقفے کے اس فون کو مسلسل استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فون میں سپر لارج 256جی بی سٹوریج دی گئی ہے۔ آنر 20پرو میں جدیدترین جی پی یو ٹربو 3.0لگایا گیا ہے۔ آواز کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے اس فون میں ورچوئل 9.1سراﺅنڈ ساﺅنڈ سسٹم مہیا کیا گیا ہے۔ 

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...