مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا پاکستان کی پہلی بڑی کامیابی ،بھارت مقبوضہ کشمیر پر زیادہ دیر تک قابض نہیں رہ سکتا:شوکت یوسف زئی

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا پاکستان کی پہلی بڑی کامیابی ،بھارت ...
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا پاکستان کی پہلی بڑی کامیابی ،بھارت مقبوضہ کشمیر پر زیادہ دیر تک قابض نہیں رہ سکتا:شوکت یوسف زئی

  


پشاور(ڈیلی پاکستان  آنلائن)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے عالمی برادری کی طرف سے کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دینے کو پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر زیادہ دیر تک قابض نہیں رہ سکتا،13دنوں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت نے کرفیو لگارکھا ہے اوروہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی کررہا ہے،بچوں کے لیے دودھ تک دستیاب نہیں،اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے والے کشمیری لیڈروں کو جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کاکہناتھا کہ کشمیرکےایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا موجودہ حالات میں پاکستان کی پہلی بڑی کامیابی ہے،اب امید ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نکل سکے گا،وزیراعظم عمران خان نے اور ان کی وزارت خارجہ کی ٹیم نے جس انداز سے کشمیر کے ایشو کو اجاگر کیا پوری قوم ان کو سلوٹ پیش کرتی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے پاک فوج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج ایک پروفیشنل،قابل فخر اور عظیم فوج ہے،اس وقت پاکستانی اور کشمیری دنیا بھر میں جہاں بھی ہیں ایک پیج پر ہیں اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارت کو اگر پاکستانی فوج کا اندازہ لگانا  ہی ہے تو وہ ابھی نندن سے پوچھ لے کہ پاکستانی فوج کی کیا طاقت ہے اور وہ بھارتی جارحیت کا کس انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے؟۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بھارت کی غلطیوں کی وجہ سے کشمیر نیوکلیئر فلش پوائنٹ بن چکا ہے ،عالمی برادری کو اس پر شدید تشویش  ہے،کشمیر  بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے یہ بات اب دنیا نے بھی تسلیم کرلی  ہے ۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کچھ لوگ بچوں کو پولیو کے قطرے  نہ پلا کرانہیں زندگی بھرکے لئے معذور بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم نے جس طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اسی طرح  پولیو کے خلاف بھی جنگ  لڑیں گے اور اپنے صوبے اورملک کو  پولیو فری بنائیں گے۔ 

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...