مودی کا زوال شروع ہوچکا،حکومت ایل او سی پر لگی باڑ گرائے اور شملہ معاہدہ اٹھا کربھارت کے منہ پر مارے:سینیٹر سراج الحق

مودی کا زوال شروع ہوچکا،حکومت ایل او سی پر لگی باڑ گرائے اور شملہ معاہدہ اٹھا ...
مودی کا زوال شروع ہوچکا،حکومت ایل او سی پر لگی باڑ گرائے اور شملہ معاہدہ اٹھا کربھارت کے منہ پر مارے:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مودی نے تباہی اور بربادی کا رستہ چنا ہے،ایٹمی اسلحہ چلانے میں پہل کرنے والا پہلے خود جلے گا،راج ناتھ کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،اقلتیں سمجھ رہی ہیں کہ وہ انڈیا میں محفوظ نہیں،مودی کا زوال شروع ہوچکا ہے، ہندوستان کے اندر ایک نیا پاکستان بنے گااور پسے ہوئے طبقے کو ہندوؤں کے ظلم و جبر اور استحصالی نظام سے نجات ملے گی،حکومت ایل او سی پر لگی باڑ کوگرائے اور بھارت کے ساتھ سابقہ معاہدے ختم کیے جائیں،طویل عرصہ کے بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے اور بالآ خر دنیا نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کرکے کشمیر یوں کے انسانی حقو ق غصب کررکھے ہیں،ہندوستان کے دوسو سے زائد دانا بینا لوگوں نے بھارتی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے کہ آرٹیکل370 اور-A 35کو بحال کیا جائے،حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے جو قدم بھی اٹھائے گی جماعت اسلامی اس کے قدم کے ساتھ قدم ملائے گی،حکومت شملہ معاہدہ کو اٹھا کربھارت کے منہ پر مارے ،کشمیریوں کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر پر ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے،مسئلہ کشمیر کے اصل فریق خود کشمیری ہیں،کشمیر کے مسئلہ پر پاکستانی قوم متحد ہے،سیاسی جماعتوں نے اپنی معمول کی سرگرمیاں ترک کرکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام کئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل او سی پر شہید ہونے والے تیمور اسلم کے گھر شہید کے والدین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ چودہ روز سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے،بھارتی فوج نے کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق غصب کررکھے ہیں، تعلیمی ادارے بند ہیں،کشمیر جیل خانہ بن گیا ہے، تیمور اسلم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت نے کشمیریوں کو نیا جذبہ اور حوصلہ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی اسلحہ نہیں جو ایمان کا مقابلہ کرسکے،کشمیر بھارتی فوجوں کا قبرستان بنے گا اورشہدا کے پاک خون سے کشمیر ضرور آزاد ہو گا ،کشمیر کے متعلق مودی اقداما ت کو خود بھارت کے سنجیدہ حلقوں نے مسترد کردیا ہے ۔
  سینیٹرسراج الحق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ایک تسلسل ہے ،ماضی کی حکومتوں نے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے بھارت کے ساتھ تجارت کی،واجپائی اور مودی کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیاگیا،آلو پیاز اور ٹماٹرکی تجارت جاری رہی جو خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعدبھارتی طیارے کو ہمارے شاہینوں نے مار گرایالیکن اڑتالیس گھنٹوں میں ہی بھارتی پائلیٹ کو واپس کردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی قیادت پاکستان اور ترکی کو کرنا چاہئے ،اکثر اسلامی ممالک بے بسی کا اظہار کررہے ہیں ، او آئی سی کی قیادت کرنے والے اپنی ذمہ داری کرتے توآج کشمیراور فلسطین جیسے مسائل نہ ہوتے ۔قبل ازیں سینیٹر سراج الحق نے شہید تیمور کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداءکیلئے بلندی درجات اور خاندانوں کیلئے صبر جمیل اور استقامت کی دعاکی۔

مزید :

قومی -