کرنٹ سے ہلاکتیں،'نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

کرنٹ سے ہلاکتیں،'نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع کردیں
کرنٹ سے ہلاکتیں،'نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی(نیپرا)نے کراچی میں بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  کراچی میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کرنٹ سے ہونے والی ہلاکتوں پر نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات 15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹیم کرنٹ سے ہونے والی ہلاکتوں اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کی وجوہات کا پتا چلائے گی اور تحقیقات کی روشنی میں کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران کراچی کے کئی علاقے بجلی سے محروم رہے اور اس دوران متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں، کے الیکٹرک نے نیپرا کے قوانین، ضوابط اور معیارات کی خلاف ورزی کی ہے جس کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔