شعبہ طب کے درخشاں ستارے پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے ممتاز معالج اور پنجاب آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کو سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن جی بلاک کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، نمازہ جنازہ میں ملک کی ممتاز سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات کے علاوہ مختلف میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کے پروفیسرز، وائس چانسلرز ،پرنسپلز ، ڈاکٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی ،بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے ممتاز معالج اور شعبہ طب میں منفرد مقام بنانے والے پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود گذشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد لاہور کے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ۔ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کی نماز جنازہ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید ، سیکرٹری صحت مومن آغا،روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہعمران نذیر ،ڈاکٹر اسد اشرف،کرنل مبشر جاوید ،رفیسر ڈاکٹر امجد ،پروفیسر محمود ایاز،پروفیسر خالد مسعود گوندل،پروفیسراشرف سلطان وڑائچ ،پروفیسر جاوید اکرم ،پروفیسر پروفیسر ندیم حیات ملک، پروفیسر ارشاد قریشی ،پروفیسر جواد ساجد خان، پروفیسر ثاقب شفیع، ڈاکٹر فیاض احمد بٹ ، پروفیسر شہزاد شمس ،پروفیسر ساجد نثار، پروفیسر فرید احمد ظفر ،ڈاکٹر زاہد پرویز ،پروفیسرمحمود ایاز، ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ سمیت دیگر سینکڑوں ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔