مسئلہ کشمیر پر جعلی حکمران عوام کو گمراہ کررہے ہیں، یہ کشمیریوں کا سودا کرچکے:پرویز ملک
لاہور(17اگست2019ء)پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدراورممبر قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کے جھوٹ پر مبنی عوامی فلاح و بہبود کے تمام نعرے پانی پر لکیر ثابت ہوئے،عوام کوسہولیات فراہمی کی بجائے روٹی اور روزگار چھین لیا گیا، تبدیلی یہ ہے کہ عوام الناس غربت کی سطح سے نیچے اور حکمران امارت کی مزید بلند سطح پرپہنچ گئے ہیں،تبدیلی سرکار کی وجہ سے صنعتی ترقی کاپہہ رکنے سے ہزاروں بےروزگار خاندانوں کے چولہے بند ہو چکے ہیں، تبدیلی پروگرام کے تحت چھت چھین کر ہزاروں غریب لوگ بے آسرا کئے گئے ہیں ، کشمیر کے معاملہ میں جعلی حکمران عوام کو گمراہ کررہے ہیں یہ کشمیریوں کا سودا کرچکے ہیں۔
تحریک انصاف حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرکن قومی اسمبلی پرویز ملک کا کہنا تھا کہسلیکٹڈ اور جعلی حکومت نے ایک سال میں ملک بیرونی قرضوںکی زنجیروں میں جکڑ دیا گیاہے اورخزانے کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالےکر دی گئی ہیں، 73برس کی تاریخ میں پہلی بار اپنی شرائط پر آئی ایم ایفکی پاکستانی ٹیم سے بجٹ بنوایا گیا، گیس بجلی پٹرول قیمتوں میں کئی باراضافہ سے شراکتی مافیا کو مالی مدد فراہم کی گئی،ڈالرکی قدر میں اضافہ سےانتخابی مہم مددگار مزید امیر ترین ہوئے، تبدیلی کے یہ مضر اثرات ہیں کہروپے کی قدر میں کمی سے کئی ہزار ارب روپے قرض کا بوجھ پڑا ہے۔