بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد کراچی کے بڑے حصے کو گیس کی فراہمی معطل،شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور 

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد کراچی کے بڑے حصے کو گیس کی فراہمی معطل،شہری لکڑیاں ...
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد کراچی کے بڑے حصے کو گیس کی فراہمی معطل،شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائدمیں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کےبعدمختلف علاقوں کو گیس فراہم کرنےوالی پائپ لائن میں پانی بھرنے سےشہرکےبڑے حصےکوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہےجبکہ دوسری طرف گزشتہ دوہفتےسےبلدیہ قائد خانی کالونی میں گیس کی فراہمی معطل ہے،شہری کھانا پکانے کے لیے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیس سپلائی لائن میں بارش کے پانی بھر جانے کی وجہ سے خرابی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقے ملیر،ماڈل کالونی، کاظم آباد، ریلوےسوسائٹی طارق بن زیاد کالونی،سعودآباد میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کے باعث ہمارے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم واپس پتھر کے دور میں چلے گئے ہیں یہاں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی،گیس فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شہری لکڑی کے چولہے پر کھانا پکانے  پر مجبور ہوگئے ہیں۔