آصف علی زرداری کی نیب میں پیشی سے متعلق اہم ترین مشاورتی اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

آصف علی زرداری کی نیب میں پیشی سے متعلق اہم ترین مشاورتی اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو ...
آصف علی زرداری کی نیب میں پیشی سے متعلق اہم ترین مشاورتی اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی پیشی سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کارکنان کو عدالت نہیں جانے دیا جائے گا، مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزلائرزفورم اور پارٹی کے تمام سینئررہنما عدالت پہنچیں گے۔

پی پی کے زرداری ہاوس اسلام آباد میں طلب کیے جانے والے مشاورتی اجلاس میں سابق صدر پاکستان کی پیشی سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں آصف علی زرداری ، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو نے بھی شرکت کی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاس میں قانونی ٹیم نے شرکت کی اور اس نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو تفصیلی بریفنگ دی۔ مشاورتی اجلاس میں آصف علی زرداری نے واضح طور پر کہا کہ میں اپنے خلاف کیسز کی اصل وجوہات سے خوب واقف ہوں۔ان کاکہنا تھا کہ نیب کے ان بے بنیاد کیسز سے گھبرانے والے نہیں ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

مزید :

قومی -