وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو بڑی یقین دہانی کرادی

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو بڑی یقین دہانی کرادی
وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو بڑی یقین دہانی کرادی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ سندھ کو اٹارنی جنرل آف پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاق کراچی کے متعلق کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائے گا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق یقین دہانی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے ملاقات کے دوران کرائی ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے دوران ملاقات وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ وفاق حکومت سندھ کے ساتھ مل کر کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تین دن قبل استفسار کیا تھا کہ وہ آئین و قانون بتادیں جس کے تحت کراچی وفاق کے زیر کنٹرول آسکتا ہو۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی پر وفاق کا کنٹرول غیر قانونی ہو گا۔

مزید :

قومی -