صوبائی دارالحکومت میں زیرو ویسٹ آپریشن، 10ہزار ٹن سے زائد کو ڑا ٹھکانے
لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب کی نشاندہی اور ہدایت پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سخت کارروائی کی گئی۔اس حوالے سے سینئر منیجر آپریشن، منیجر آپریشن اور اسسٹنٹ منیجر آپریشن راوی ٹاؤن اور داتا گنج بخش ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی جانب سے جی ایم آپریشن کو 24 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔انٹرنیشنل کنٹریکڑز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت سے صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے بھی ہدایات جاری کیں گئیں۔ اس سلسلہ میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر میں خصوصی زیرو ویسٹ آپریشن کیا گیا اور شہر کے تمام کوڑے دانوں کو بروقت خالی کرایا گیا۔زیرو ویسٹ اپریشن کی نگرانی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سمیت محکمے کی اعلی انتظامیہ نے خود کی۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن رات کو مکمل کر لیا گیا۔ زیرو ویسٹ آپریشن کے نتیجے میں 10ہزار ٹن سے زائد کو ڑا کرکٹ اکٹھا کیا گیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا اس سلسلہ میں کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے۔ صفائی کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورغفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کامیاب زیرو ویسٹ آپریشن کے مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں گے۔شہری بھی ذمہ داری کا احساس کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو فیلڈ میں موجود ہے اور بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہر ی بھی صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور کو ڑا کرکٹ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ سفائی سے متعلق شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن1139،کلین لاہور ایپ اور سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔