جمعیت طلہ عربیہ کا متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعیت طلہ عربیہ کا متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہرمتحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس کی قیادت منتظم لاہور شفقت منصوری نے کی۔احتجاجی مظاہرے میں جمیعت طلبہ عربیہ لاہور کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر منتظم لاہور شفقت منصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ فوری ختم کروایا جائے۔اسرئیلی فوج نے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔اقوام متحدہ اور او آئی سی ان کو آزادی دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -