ایپکا کا محکمہ صحت میں کلیریکل پوسٹیں بحال نہ ہونے کیخلاف 18 اگست کو احتجاجی مظاہرہ

      ایپکا کا محکمہ صحت میں کلیریکل پوسٹیں بحال نہ ہونے کیخلاف 18 اگست کو ...

  

لاہور(پ ر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے باوجود محکمہ صحت میں غیرقانونی طریقے سے ختم کی گئی کلیریکل پوسٹیں بحال نہ کئے جانے پر ایپکا کا 18 اگست سے سیکرٹریٹ چوک میں احتجاجی مظاہرے کااعلان۔ ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے واضع احکامات کے باوجود کرپشن زدہ کمپنی دباؤ پر محکمہ صحت میں غیرقانونی طورپر کلریکل سیٹیں ختم کی گئیں جو کہ سراسر ظلم ہے اور ہم ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اوراب سلسلہ میں 18 اگست کو سیکرٹریٹ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اور یہ احتجاج پوسٹوں کی بحال تک جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -