عرب امارات اور اسرائیل معاہدہ پر ہنگامی او آئی سی کا اجلاس طلب  کیا جائے،جاوید قصوری

عرب امارات اور اسرائیل معاہدہ پر ہنگامی او آئی سی کا اجلاس طلب  کیا ...

  

لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لاہور سمیت فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، گجرات،ملتان،خانیوال میں بھر پور احتجاج کیا گیا، جس میں ضلعی نظم، صوبائی و مرکزی قائدین نے شرکا ء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے ساتھ عوام کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امارات، اسرائیل معاہدہ درحقیقت مسلمانوں کے قتل عام اور زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے سامنے شکست تسلیم کرنے کے متراد ف ہے۔

 وقتی مفاد ات کی خاطرکفار کو دوست بنانا اور سمجھنا کسی طور پر بھی مسلمانوں کے شایان شان نہیں اور قرآن و سنت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ حکومت پاکستان اس اہم مسئلے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرے۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو امت مسلمہ کے قلب میں خنجر کی مانند ہے۔ قبلہ اول کی حفاظت بحیثیت مسلمان ہم سب پر فرض ہے۔ امت کے اتحاد کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ جنھیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنانا ہوگا۔ چاروں اطراف سے کفار اپنی گھناؤنی سازشوں کے ساتھ حملہ آور ہیں۔ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے امت محمدیہ کا مضبوط اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا کھل کر سامنے آچکا ہے۔ اس سے خیر کی توقع رکھنا اور امن کی بھیک مانگنا شرمناک فعل ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -