پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ اور انسانیت کی محافظ سر زمین ہے،ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ اور انسانیت کی محافظ سر زمین ہے،ڈاکٹر طاہر ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے  پرجوش اور شاندار انداز میں یوم آزادی منانے پر پاکستان عوامی تحریک کی جملہ تنظیمات عہدیداران و کارکنا ن کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہاکہ وطن سے محبت کا یہ والہانہ اظہار فقط ایک دن یا ایک رات تک محدود نہیں رہنا چاہیے یہ جوش و جذبہ سال کے 365 دن نظر آنا چاہیے۔ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ اور انسانیت کی محافظ سر زمین ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ گھر سے نکلتے ہوئے ہر روز وطن سے تجدید عہد وفا کریں کبھی راستے سے کانٹے اور پتھر ہٹا کر، کبھی کسی ضرورت مند کی مدد کر کے،کسی مستحق طالبعلم کی فیس ادا کر کے اورکبھی کسی بھوکے کو کھانا کھلا کر۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین اور افسران جائز کاموں کیلئے دفاتر میں آنے والے شہریوں سے اچھا برتاؤ کر کے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔

اسی طرح علما اور خطباء بھی امن،محبت،بھائی چارے کا درس دے کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان ماؤں بہنوں،بزرگوں کی دعاؤں اور قربانیوں سے حاصل ہوا ہے اس کی تشکیل کے مقصد کو کبھی نظروں سے اوجھل نہ ہونے دیں۔استاد،علماء،والدین نئی نسل کوپاکستان کی تشکیل کی غرض و غایت کے بارے میں آگاہ کرتے رہا کریں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -