انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس

 انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے کی زیر صدارت ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں منعقد ہوا جس سے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے عالمی امیر حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مرکزی نائب امیر حضرت مولانا عبدالرؤف مکی، مرکزی سیکرٹری جنرل حضرت مولاناڈاکٹر احمد علی سراج اورمعاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمدبن سعید مکی نے مکہ مکرمہ سے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جبکہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل پاکستان صاحبزاد ہ مولانازاہد محمود قاسمی، نائب امیر قاری شبیر احمد عثمانی، نائب امیر مولانا غلام یٰسین صدیقی، نائب امیرمولانا افتخار اللہ شاکر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری محمد رفیق وجھوی سمیت آزاد کشمیر، گلگت  بلتستان اور چاروں صوبوں سے مرکزی و صوبائی اورضلعی عہدیدار شریک ہوئے،اجلاس میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کی محنت و کوشش، کارگذاری اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیااور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نئے دستور کی بھی توثیق بھی کی گئی اجلاس سے مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 25 سال قبل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی بنیاد14، اگست1995ء میں رکھی گئی تھی اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2020ء میں ملک بھر میں جماعت کے یوم تاسیس کے عنوان پر کانفرنسیں کی جائیں گی۔اجلاس میں قادیانیوں کی ملک میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 1974ء کے قانون پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے۔