پنجاب  بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم جاری رکھنے کی ہدایت 

        پنجاب  بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم جاری رکھنے کی ہدایت 

  

 لاہور(پ ر)سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ کا پنجاب بھر کے خصوصی تعلیم کے اداروں میں شجر کاری مہم جاری رکھنے کی ہدایت۔ ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طاہر حسین غازی نے گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن لاہور میں پودا لگایا۔  اس موقع پر شیخ پرویز اور خصوصی تعلیم کے اعلی افسران عائشہ اکرم،،وائس پرنسپل،  راشدہ مجید، سید کاظم مقدس، سید نعیم اطہر، مبشرہ یاسمین، شازیہ اشرف، گلشن کنول، حافظ فیضان، صہیب غفور، سجاول مقبول اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی سپیشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ نے کہا کہ پنجاب بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پودے لگا کر اپنا ٹارگٹ پورا کریں اور ڈسٹرکٹ آفیسر طاہر حسین غازی کو شجرکاری مہم میں خصوصی کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -