اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا شکار ہے،اعجاز چودھری

 اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا شکار ہے،اعجاز چودھری

  

لاہور (پ ر) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری کی حلقہ این اے 133 ٹاؤن شپ میں پارٹی رہنما وسابقہ ناظم آصف جٹ کی جانب سے منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں آمد کیک کاٹا اورشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا یا۔ اعجازاحمد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا شکار ہو چکی ہے،کرپٹ اپوزیشن کو ایک دوسرے پر اعتبار نہیں، بلاول اور مریم صفدر اپنے والدین کی کرپشن بچانے کے لے اپوزیشن کو استعمال کرر ہے ہیں۔ تقریب میں فیاض بھٹی، آفتاب آفگن، خالد جوئیہ، خرم بٹ،خالد بابا، رفیق نمبردار، علاؤ الدین، علی رضا نقوی، شاہد سلطان، چوہدری زاہد، عارف بلوچ، حضرات خان سمیت پارٹی کارکنا ن نے بڑی تعد اد میں شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -