ملکی مسا ئل کاحل نظام مصطفیؐ  میں ہے، مجاہد عبد الر سو ل

   ملکی مسا ئل کاحل نظام مصطفیؐ  میں ہے، مجاہد عبد الر سو ل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)  صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ آزادی اللہ کی نعمت ہے ملکی مسا ئل کاحل نظام مصطفیؐ میں ہے، پاکستان کے لو گ مو جودہ نظام سے منتفر ہو چکے ہیں اس نظام کا یہ آ خر ی تجر بہ تھا جو نا کام ہو چکا ہے،ہمارے ملک میں صر ف خلا فت را شدہ کا نظام چل سکتا ہے اورسب نظام فیل ہو چکے۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے سنی تحریک مغل پورہ یو نٹ کے زیراہتمام بسلسلہ جشن آزادی تقر یب میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔اس مو قع پرمحمد سرور فریدی،عبدالنبی قادری،منظور عطاری،رضوان بھائی، مفتی عبدالجلیل قادری، مو لا نا سر فرار سیالو ی،مفتی محمد شفا قت ہمد می، قاری عنصر سلطانی، مفتی محمد رمضان قادری و دیگر سنی تحریک کے رہنما بھی موجود تھے۔ 

علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے مزید کہاکہ مو جودہ حکومت نے عام آ دمی کا جینا محا ل کردیا ہے جس مقصد کے ملک کوآزادکرایا گیا تھا بد قسمتی سے وہ مقصد آ ج تک پورانہیں ہو سکا۔ پاکستان سے بعد میں آزاد ہو نے والے ملک آ ج تر قی یا فتہ ممالک کی صف میں کھڑ ے ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان پر جماعتیں بد ل بد ل کر حکمرانی کرنے والو ں نے قوم کے بچے بچے کو مقرو ض بنا دیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور خو شحالی کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں نظام مصطفی کو فوری طور پر نا فذ کیاجائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -