مسلم لیگ (ن) کے دور میں سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر تھی،سعدیہ تیمور

مسلم لیگ (ن) کے دور میں سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر تھی،سعدیہ تیمور

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی، سرکاری محکموں کی کارکردگی بھی غیر معمولی طو ر پر بہتر ہوئی، عوام نے مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا، عوام نوازشریف اور شہبازشریف سے محبت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں محنت کش اور غریب قوم کے وسائل بے دردی سے لوٹے گئے۔ کرپشن سے قومی معیشت متاثر ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو  قومی ادارے دکھ بھری داستان کا خلاصہ بنے ہوئے تھے اور عام آدمی کی ٹرانسپورٹ ریلوے دم توڑ چکی تھی۔  محمد نواز شریف کی قیادت میں ان کی ٹیم نے ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے میں تاریخ ساز کام کیا ہے۔

 اور ان کی محنت، جدوجہد اور مسلسل کاوشوں کی بدولت ریلوے کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -