اہل سنت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو منہ  کی کھانی پڑے گی،اشرف آصف جلالی

      اہل سنت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو منہ  کی کھانی پڑے گی،اشرف آصف جلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے اسیر سربراہ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں اہل سنت میں انتشار پید اکرنے کیلئے سازشی گروہ تیار کیا گیا ہے۔ اہل سنت کے نظریات کے سوداگروں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ اہل سنت سے ٹکرانے والی قوتیں یاد رکھیں ہماری تاریخ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک صداقتوں سے لبریز ہے۔ 

برصغیر میں ہم خواجہ غریب نواز، داتا گنج بخش علی ہجوری، حضرت مجدد الف ثانی، امام فضل حق خیر آبادی اور حضرت امام احمد رضا بریلوی رحمۃاللہ علیہم کی فکر کے وارث ہیں۔جیلیں کیا پھانسیاں بھی ہمیں راہِ حق سے نہیں روک سکتیں۔ کارکنان پرامن اور پرعزم رہیں۔ فکر رضا سے یوٹرن لینے والوں کی ٹرن ختم ہو چکی ہے۔ آخری سانس تک حق کا پرچم تھامے رکھیں گے۔ پاکستان کی شاہراؤں پر اہل بیت رسول ﷺ اور اصحاب رسول ﷺ کے خلاف دشنام طرازی کرنے والوں کا تعاقب جاری رہے گا۔ جس ملک میں حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کواعلانیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نہ کہنے والے آزاد پھریں وہاں باہر رہنے سے جیل میں رہنا اچھا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -