مسلم لیگ (ن) آج بھی پاکستان کی بڑی مقبول سیاسی جماعت ہے،عدنان اصغر ہنجرا

مسلم لیگ (ن) آج بھی پاکستان کی بڑی مقبول سیاسی جماعت ہے،عدنان اصغر ہنجرا

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنما ممبر میڈیاکمیٹی چوہدری عدنان اصغر ہنجرا، خواجہ ندیم سعید وائیں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی مقبول سیاسی جماعت ہے جس کی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں یکساں مقبولیت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائدین اور کارکنان کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں کہ کسی طرح مسلم لیگ(ن) کی عوامی مقبولیت کم ہوجائے۔

مگر یہ ممکن نہیں۔ نیب کا مریم نواز کو بلانا اور پھر بلااشتعال ان پر قاتلانہ حملہ کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نیب اور باقی ادارے مریم نواز کی مقبولیت اور شہرت سے خوف ذدہ ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -