تحریک انصاف ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی، عمر کسانہ

تحریک انصاف ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی، عمر کسانہ

  

لاہور (پ ر) ترجمان پنجاب حکومت چوہدری عمر کسانہ نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پریوم آزادی کا کیک کاٹا اور ملک وقوم کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کروائی،تقریب سے عمر کسانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے جس کی ہم سب کو قدر اور حفا ظت کرنی ہے، تحریک انصاف ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی، وزیراعظم عمران خان قائد کے سنہری  اصولوں پر عمل پیرا ہیں، افواج پاکستانی ملک کی حفاظت کے لیے دن رات مصروف ہیں۔

 اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں، پوری قوم اس موقع پر افواج پاکستان کے شہیدوں کو خراج عقید ت اور سلام پیش کرتی ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -