ملک پر پھر مشرف رجیم اور مافیا مسلط ہے،پرویز ملک

  ملک پر پھر مشرف رجیم اور مافیا مسلط ہے،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ کرائے کے مشیر وزیر اور شیطان ملک کی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایاتھا۔ آج ایک بار پھر مشرف رجیم اور مافیاز ملک پر مسلط ہے۔ مریم نوازپر قاتلانہ حملہ، کارکنان پر پتھراو اور ان کے سر پھاڑنے  پر جواب دینا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز  اپنے حلقے میں رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرسید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،رمضان صدیق بھٹی،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
۔انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ابھرتے پاکستان کی ترقی کرتی معیشت کو زمین بوس کر دیا، ملک جمہوری مارشل لا طرز پر نہیں چل سکتا،،معیشت تباہ ہو کر رہ گئی سی پیک محدود ہوگیاہے،، حکومت اپنی آئینی حدودسے تجاوزنہ کرے کیونکہ ہمارا ملک خونیں تصادم کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ قائدین میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف،مریم نواز،میاں حمزہ شہباز نے قیدوبند کے باوجود پرویزی آمریت کوشکست دی تھی،وہ عمران خان کے سیاسی انتقام سے بھی مرعوب نہیں ہوں گے، نالائق حکمرانوں اور وفاقی وزراء کی نا اہلیوں اور نالائقیوں کے باعث دنیا والے پاکستان پرہنس رہے ہیں۔