منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز

منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)منہاج القرآن ویمن لیگ کڈز ڈیپارٹمنٹ(ایگرز) کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کے سلسلے میں بچوں نے پودے لگا نے کی مہم کا آغاز کیا اور اگست کے مہینے کو ”جونیئر ٹریڈم موومنٹ“کا نام دیا۔ایگرز کی ڈائریکٹر ایمن یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سر سبز بنا کر آئندہ نسلوں کی محفوظ پناہ گاہ بنائیں گے۔ اس مہم کے ذریعے بچوں میں ماحولیاتی آلودگی  اور صفائی کی اہمیت کا شعور اجاگر کیا جائے گا۔ اس کیلئے مختلف بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں سے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام تعلیم اور نظام تربیت کی یہ بہت بڑی خامی ہے کہ ہم کم سن بچوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ یہی عمر ان کی تربیت اور ان میں احساس ذمہ داری اجاگر کرنے کی ہوتی ہے۔ایمن یوسف نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر بچوں کو”پاکستان کی کہانی“کے نام سے تصویروں کے ذریعے تاریخ پاکستان کے بارے میں آگاہی دی گئی اور اس ایکٹویٹی میں بچوں نے براہ راست حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر بچوں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -