ڈائریکٹریٹ آف کالجز لاہور میں یوم آزادی کی شاندار تقریب

ڈائریکٹریٹ آف کالجز لاہور میں یوم آزادی کی شاندار تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ڈائریکٹر کالجز سخاوت علی ڈوگر کی ہدایات کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف کالجز لاہور ڈویژن میں گزشتہ روز پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹریٹ کے تمام سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام صدر ایپکا شہزاد مظفر سینئر وائس پریزیڈنٹ سرفراز احمد اور ان کی ٹیم کی جانب سے کیا گیا۔عابد ہاشمی نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔تقریب کا آغاز قاری محمد آصف کی جانب سے  تلاوت قرآن پاک اور حسن کی جانب سے  نعت رسول مقبول ؐسے کیا گیا تقریب میں پرچم کشائی۔پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا۔ قومی ترانہ اور  ملی نغمہ پڑھا گیا۔تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز حاجی خالد محمود اور شہزاد مظفر نے آزادی کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سب سے اہم بات ڈائریکٹریٹ آف کالجز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہردلعزیز شخصیت عابد ہاشمی کی ٹانگ کے اپریشن  کے باوجود تقریب میں شرکت کرنا اور چودہ اگست کے حوالے سے ملی نغمہ پیش کرنا تھا۔تقریب کے آخر میں تمام دوستوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔