بی آر ٹی منصو بہ کے ناکامی نیازی حکومت پر سوالیہ نشان ہے، سلیم ر ضا

  بی آر ٹی منصو بہ کے ناکامی نیازی حکومت پر سوالیہ نشان ہے، سلیم ر ضا

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصو بہ کے ناکامی نیازی حکومت پر سوالیہ نشان ہے، پشاور بی آر ٹی بسوں کی حالت اور منصوبے کی شفافیت پر کئی سوالات اٹھاچکے جن کاجواب قوم کو دیا جائے، اگر افتتاح کے دوسرے روز ہی بس خراب ہوگئی ہے تو منصوبے کا مستقبل کیا ہو گا۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ میاں شہباز شریف پر میٹرو بس اور اور نج لائن ٹر ین منصو بہ پر کر یشن کاالزام لگانے والو ں نے بی آر ٹی منصوبہ 2017 میں سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے دور میں شروع کیا۔

،افتتاح کیلئے 8بار تاریخ دی گئی اور 49ارب لاگت کا تخمینہ تھا،لیکن منصوبہ 71ارب سے زائد میں مکمل ہوا، مسلم لیگ (ن) کی میٹرو بس اور اور نج لا ئن ٹر ین منصو بہ کی لا گت سب کے سامنے ہے قوم بتائے کس نے مہنگے منصو بو ں کے ذر یعے ملک اور قوم کا پیسہ اپنے پیاروں پر نچاور کیا۔ انہو ں نے کہاکہ نیازی ضد چھوڑ دے حکومت کرنا پی ٹی آئی کے بس کی با ت نہیں نیازی ملک اور قوم کی بہتری کیلئے فوری مستعفی ہو جائے۔نیب اوراعلی عد لیہ بی آر ٹی منصوبہ کی ناکامی اورمنصو بہ میں ہو نے والی خطیر ر قم کا کے پی کے حکومت سے حسا ب مانگے، قومی خزانہ کو با پ دادا کی جا گیر سمجھ کر لو ٹنے والو ں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -