پنجاب کا بینہ نے تاریخ ساز فیصلے کرکے عوام کے دل جیت لئے،زہرا نقوی

 پنجاب کا بینہ نے تاریخ ساز فیصلے کرکے عوام کے دل جیت لئے،زہرا نقوی

  

لاہور(پ ر) رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب کا بینہ نے تاریخ ساز فیصلے کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں، پنجاب کے عوام نے کابینہ کے فیصلوں پر گہرے اعتماد کااظہار کیا ہے۔ موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965کے سیکشن 120کے تحت موٹر وہیکلز آفیسرز کو اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ لوڈر رکشہ کو شامل کرنے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔صوبائی کابینہ نے پنجاب کی پہلی سپیشل ایجوکیشن پالیسی 2019 کی منظوری دے دی۔یہ پالیسی میڈیکل ماڈل سے سوشل ماڈل تک کور کرے گی۔17برس بعدبزدار حکومت کو سپیشل ایجوکیشن کی پہلی پالیسی مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کرنے کا اعزازحاصل ہواہے۔

اجلاس میں ساؤتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان کے قیام اورلاہور کالج ویمن یورنیورسٹی جھنگ سب کیمپس کو یونیورسٹی آف جھنگ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب انوائریمنٹ ٹریبونل کے ممبر لیگل کی نامزدگی کا جائزہ لینے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی ممبر لیگل کی تقرری کے لئے جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔اجلاس میں کم مقدمات رکھنے والی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے امورکوحقیقت پسندانہ بنانے کافیصلہ کیاگیاگئی جبکہ پنجاب ہیرٹیج فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ ایڈور ٹائزمنٹ پالیسی 2020میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -