چوری، ڈکیتی کی وار داتیں، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3گھروں کو صفایا کر دیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

چوری، ڈکیتی کی وار داتیں، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3گھروں کو صفایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق.ساندہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو امجد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 25تولے سونا اور 3لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں چہرے پرماسک پہنے مسلح ڈاکو فارمیسی میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ روپے نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کے موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے  غازی آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو اعجاز  کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ45کی نقدی، زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں مسلح ڈاکو شرافت کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 2لاکھ50 ہزار روپے کی نقدی، پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے ڈیفنس بی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نواز اور فیملی سے 1لاکھ 25ہزار کی نقدی و زیورات، راوی روڈ کے علاقے سے افتخار اور فیملی سے 1لاکھ 67ہزار نقدی و زیورات، مسلم ٹاون  میں نصیر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 75ہزار، اسلام پورہ میں ثاقب سے گن پوائنٹ پر32ہزار نقدی موبائل فون اور فیکٹری ایریا سے گن پوائنٹ پر قادر سے 14ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور سبزاہ زار اور مغلپورہ سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا اقبال ٹاون اور کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -