ماں کا ساتھیوں سے مل کر اپنی 2سالہ بچی پر قتل کے ارادہ سے تشدد

  ماں کا ساتھیوں سے مل کر اپنی 2سالہ بچی پر قتل کے ارادہ سے تشدد

  

 لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کی حدود رائیونڈ میں بیرحم ماں نے اپنی ہی دو سالہ بچی کے قتل کا منصوبہ بناتے ہوئے دو سالہ آمنہ کو دو افراد سے تشدد کروایا اور جان سے مارنے کی کوشش کی۔بچی کے والد نے موقع پر پہنچ کر اپنے جگر کے ٹکرے کو بچا لیا اور سنگ دل ماں سمیت تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں بچی کے والد غلام حیسن کی مدعیت میں بچی کی والدہ نازیہ بی بی سمیت دو افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ ملزمان شبیر حسین اور محسن نے بچی کی والدہ نازیہ بی بی کی ایما پر بچی کو کھیتوں میں لے گئے اور تشدد کیا۔ایف آئی آر کے مطابق تشدد سے دو سالہ آمنہ کی ایک بازو ٹوٹ گئی۔ملزمان بچی کو اٹھا کر زمین پر پٹختے رہے اور تشدد کرتے رہے۔بچی کا والد غلام حسین اور اسکا ساتھی محمد اسلم بائے پاس قصور روڈ کے قریب کھیتوں میں پہنچے تو بچی کے چیخنے کی آوازیں سنی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان غلام حسین اور اسلم کو دیکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔بچی کے والد نے کہا کہ نازیہ بی بی سے دس سال قبل شادی ہوئی تھی جس سے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

مزید :

علاقائی -