شارٹ سرکٹ سے باعث  2مختلف مقامات پر آگ  لگ گئی، ایک شخص جھلس گیا

شارٹ سرکٹ سے باعث  2مختلف مقامات پر آگ  لگ گئی، ایک شخص جھلس گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث دو مختلف مقامات پر  آگ لگ گئی، تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث دو مختلف مقامات پر  آگ لگ گئی، سکھ نہر کے علاقے میں گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی،ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کی، ریسکیو کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث ایک شخص جھلس گیا، 30 سالہ محمد نواز 40 فیصد تک جھلس گیا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا،، دوسری جانب ملتان روڈ پر چوہنگ  کے علاقے میں واقعہ گھر میں آگ لگ گئی، ریسکیو کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ آگ پر قابو پا لیا گیا. شارت سرکٹ کے باعث آگ لگی.

مزید :

علاقائی -