ڈولفن سمیت تمام آپریشنل یونٹس محرم کو پرامن اور محفوظ بنائیں: اشفاق خان 

      ڈولفن سمیت تمام آپریشنل یونٹس محرم کو پرامن اور محفوظ بنائیں: اشفاق خان 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں ڈولفن اور پولیس ریسپانس فورس کی کارکردگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں محرم الحرام کے لئے موثر پٹرولنگ و سکیورٹی پلان تشکیل دیں۔دوران پٹرولنگ مشکوک، شر پسند، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں دوران محرم مجالس اور ماتمی جلوسوں کے اطراف پٹرولنگ بڑھا دیں ڈولفن سکواڈ سمیت تمام آپریشنل یونٹس آنے والے محرم کو پرامن اور محفوظ بنائیں ایس پی راشد ہدایت نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام223کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے دوران پٹرولنگ ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 27پسٹلز،05 رائفلز،02 پمپ ایکشن،33میگزین اور 895گولیاں برآمد کی گئیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے48 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 01کار،17موٹرسائیکلیں،16 موبائل فونز اور 34 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران45بوتلیں شراب،بھاری مقدار میں چرس، افیون سمیت حقہ شیشہ برآمد کیا گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے76افراد کی مدد کی گئی دوران پٹرولنگ 01لاکھ 44ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،3370 گاڑیوں اور01لاکھ47ہزار556 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ222موٹر سائیکلوں، 10 گاڑیوں اور339اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا  جعلی نمبرپلیٹ والی 1 گاڑی اور06موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے ون ویلنگ میں ملوث 166، پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر19، آتش بازی میں  3جبکہ ہوائی فائرنگ میں 05 افراد کو گرفتار کیاگیا ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ 2 اشتہاری،43 عادی جبکہ 3 عدالتی مجرمان کو گرفتار کیا۔ 

مزید :

علاقائی -