ہارون آباد، ایک ماہ میں اشتہاریوں سمیت 187 ملزمان گرفتار

ہارون آباد، ایک ماہ میں اشتہاریوں سمیت 187 ملزمان گرفتار

  

ہارون آباد (نامہ نگار)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ایگل اسکواڈ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گزشتہ ایک ماہ میں کامیاب کارروائیاں کیں۔انچارچ ایگل اسکواڈ سب انسپکٹر جواد احمد کی قیادت میں ایگل اسکواڈ کی ٹیموں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے49 مقدمات کا اندراج کیا گیاجن میں 10کلوسے زائد چرس،2078لیٹر شراب معہ آلات کشید 7 چالوں بھٹیاں اور7ڈبے شیشہ معہ حقہ برآمد ہوا۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے18مقدمات کا اندارج کیا گیا۔جن میں 2بندوقیں،14 پسٹل، 2 رپیٹر55روند اور24 کارتوس برآمدہوئے۔ جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13مقدمات کا اندارج کیا اورقمار بازی پر لگی رقم  104810روپے برآمد کرلی۔اسی طرح ایگل اسکواڈ نے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کی جاری مہم میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں، سنگین جرائم میں ملوث 3 مجرمان اشتہاری، 2عدالتی مفروران اور18ٹارگٹ افینڈرز سمیت کل 187ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ایگل اسکواڈ نے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ 236 ریسکیو 15 کالز پرفوری اور موثر رسپانس دیا۔

ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے ایگل اسکواڈ کی کارگزاری پر انچارج ایگل اسکواڈ اور ان کی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس کے افسران وجوان جرائم پیشہ افرادکیخلاف اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری، جانفشانی ودلجمعی سے سرانجام دیں۔

مزید :

علاقائی -