فیروز والہ، دوشیزہ سمیت پانچ افرا د نے زہریلی گولیاں کھا لیں 

فیروز والہ، دوشیزہ سمیت پانچ افرا د نے زہریلی گولیاں کھا لیں 

  

 فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) شاہدرہ فیروزوالہ اور جناح پارک میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر دو شیزہ جوڑے سمیت پانچ نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا لیں اور خود کشی کرنے کی کوشش کی جن کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کرا د یا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ میں ےٰسین اور عمیر نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس پر ان کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ محلہ جناح پارک میں دوشیزہ ایشاء اور نوجوان جاوید اقبال نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جو بیہوشی کی حالت میں ایک پارک سے پائے گئے ریسکیو نے انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں پر دوشیزہ کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں جواں سالہ خاتون(ر) نے بھی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -