گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر2گروپوں میں تصادم‘خواتین سمیت 8 افراد زخمی 

       گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر2گروپوں میں تصادم‘خواتین سمیت 8 افراد زخمی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاونی میں شادی ہال کے باہر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع ہر دو گروپوں کے مابین جھگڑے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں شادی ہال کے باہر گاڑی کھڑی کرنے پر دو گروپوں کے مابین جھگڑے میں  2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے واقعہ کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی تاہم ملزمان فرار ہوچکے تھے پولیس حکام کا کہناتھا کہ عبدالرحمن گروپ اورارشد بخاری گروپ کے درمیان تنازع ہوا زخمیوں میں زرک عباس، اجمل، انجم، حسین نقوی شامل ہیں، ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش اور دیگر عینی شاہدین کے بیانات لئے جارہے ہیں پولیس کا کہناتھا کہ بہت جلد ملزمان حراست میں ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -