پولیس آپریشنز ونگ کی رواں ماہ ابتک کئے جانیوالے سرچ آپریشنز کی رپورٹ 

پولیس آپریشنز ونگ کی رواں ماہ ابتک کئے جانیوالے سرچ آپریشنز کی رپورٹ 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرشہر کے مختلف مقامات پرسرچ آپریشنزکئے جا رہے ہیں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ لاہور پولیس نے ماہِ اگست کے دوران ابتک امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے 173سرچ آپریشنز کئے۔شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 19ہوٹلز، 138 ہاسٹلز،2بس اڈوں،21گوداموں اور 93 دکانوں میں سرچ آپریشنزکئے گئے جبکہ 4198 گھروں، 1400کرایہ داروں اور17754افراد کوچیک کیا گیا کوائف نامکمل ہونے کے باعث 150افراد کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی گئی سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت 62، منشیات کے03جبکہ اسلحہ کے 2مقدمات بھی درج کئے گئے۔دورانِ سرچ آپریشنز83 افرادکے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ہدایت کی کہ تمام ڈویڑنل ایس پیز شہر میں امن و امان کے پیش نظر الرٹ رہیں اوراپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے سرچ آپریشنز کی نگرانی خود کریں۔اشفاق خان نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -