پولیس موبائل خدمت مرکز کا ہفتہ وار شیڈول جاری

پولیس موبائل خدمت مرکز کا ہفتہ وار شیڈول جاری

  

 لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہو رنے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکزمقررہ اوقات میں شہریوں کوبہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں کریکٹر وویرفکیشن سرٹیفکیٹس، ایف آئی آر کی نقول، گمشدگی رپورٹس کااندراج جیسی 14 سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیرشادباغ، منگل لاری اڈا، بدھ رائیونڈ سٹی،جمعرات مانگا منڈی، جمعہ ٹاؤن شپ جبکہ بروز ہفتہ ہربنس پورہ فرائض سرانجام دے گا۔

اشفاق خان نے مزید کہا کہ موبائل خدمت مرکز پر آنے والے شہری سماجی فاصلے سمیت کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔ 

مزید :

علاقائی -