قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام ڈویژن کے رضا کاروں کی سیکیورٹی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے مختلف ڈویژنزکے 500 سے زائد ولینٹیرز کو تربیت دی جا چکی ہے یہ ولینٹیرز مختلف امام بارگاہوں،مجالس اور جلوس عزاداری پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر اقبال ٹاون ڈویژن (آپریشنز ونگ) کے 142 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے78 جوان کی فائر پریکٹس کروائی گئی اہلکاروں کو ایس ایم جی گن اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے جوڈیشل ونگ نے اہم شخصیات سمیت 105 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا پولیس لائنز میں زیر تربیت سب انسپکٹرز کے محکمانہ کورس ''B'' جاری ہے کورس کے دوران پولیس لائنز اسٹیبلشمنٹ ورکنگ بارے تربیت دی جا رہی ہے یوم آزادی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 124 سے زائد پلاٹون روانہ کئی گئی لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر 115 سے زائد جوان روانہ کئے گئے۔