قصور پولیس کی سنٹرل پولیس آفس بھجوائی گئی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ 

 قصور پولیس کی سنٹرل پولیس آفس بھجوائی گئی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) قصور پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی قیادت میں اور خصوصی ہدایات پر پولیس نے گذشتہ ماہ کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، رابری جیسی سنگین مقدمات میں ملوث 127 خطرناک مجرمان اشتہاریوں جبکہ32 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں 32 اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 107بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 68 کلوگرام چرس،1321لیٹر شراب، 280 لیٹر لاہن اور07 چالوبھٹیاں برآمد کرکے مقدمات درج کیے،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے157 ملزمان کے قبضہ سے 01کلوشنکوف،08رائفل، 16 بندوق، 02 کاربین اور129پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کیے 11قماربازی کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور 50 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کی گئی۔ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث11 خطرناک ڈکیت گینگ کے35 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 38 لاکھ سے زائدمالیت کا مال مسروقہ اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزمان کی گرفتاریوں سے52 کیسز چالان ہوئے۔

 ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہاکہ شہریوں کی جان ومان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوؤں، منشیات فروشوں،عادی مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلع میں سیکیورٹی انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق امن و امان کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -