ضلعی انتظامیہ کی کرایہ کی عمارتوں میں قائم 13تھانوں کیلئے جگہ مختص

    ضلعی انتظامیہ کی کرایہ کی عمارتوں میں قائم 13تھانوں کیلئے جگہ مختص

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے لاہور پولیس کے 13 دربدر تھانوں کیلئے جگہ مختص کردی ڈپٹی کمشنر لاہور نے تھانوں کی جگہ لاہور پولیس کو دینے کیلئے سیکرٹری کالونیز کو مراسلہ لکھ دیا، لاہور پولیس کے 33 تھانے ایسے تھے جو کہ فلیٹوں یا کرائے کی بلڈنگز میں موجود تھے اور کسی بھی دور حکومت میں ان تھانوں کیلئے جگہ نہ دی جا سکی تاہم موجودہ دورِ حکومت میں جگہ فراہم کر دی گئی ہے گجر پورہ تھانے کیلئے 7 کنال دو مرلے، شاہدرہ ٹاؤن تھانے کیلئے پانچ کنال ایک مرلہ اور شفیق آباد تھانے کیلئے دو کنال سترہ مرلے جگہ متعین کی گئی ہے باٹا پور تھانے کیلئے چھ کنال، ہربنس پورہ کیلئے پانچ کنال چار مرلے، ہنجروال تھانے کیلئے دو کنال جگہ مختص کی گئی ہے ذرائع کے مطابق ستوکتلہ کیلئے تین کنال دس مرلے، جوہر ٹاؤن کیلئے چار کنال، وحدت کالونی تھانے کیلئے 5 کنال اورسمن آباد کیلئے ایک کنال سترہ مرلے جگہ منتخب کی گئی ہے، ملت پارک تھانہ کیلئے ایک کنال ایک مرلہ، شیرا کوٹ تھانے کیلئے تین کنال دس مرلے اور نواں کوٹ تھانہ چار کنال اراضی پر بنایا جائے گا۔ 

مزید :

علاقائی -