ٹریفک پولیس کی کارروائیوں سے متعلق مراسلہ جاری 

ٹریفک پولیس کی کارروائیوں سے متعلق مراسلہ جاری 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کارکردگی دکھانے کے لئے لفظی ہیرپھیر کرنے لگی،جعلی،غیرقانونی نمبرپلیٹس کیخلاف کارروائیوں کا پول کھل گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک نے کارروائیوں کے دعوؤں کا پول کھول دیا،ایس پی حماد رضا کاکہناتھا کہ جعلی،غیرقانونی نمبرپلیٹس کیخلاف کارروائیاں صفر ہے، 5 ماہ میں سبز نمبر پلیٹس کے خلاف ایک بھی کارروائی نہ کی گئی،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی ایکشن نہ لیا جاسکا سٹی ٹریفک پولیس کی ایسی کارروائیوں پر ایس پی حماد رضا نالاں ہوگئے۔ٹریفک پولیس کی کارروائیوں سے متعلق مراسلہ جاری کیا گیا،مراسلہ میں کہا گیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں صفر ہیں،جعلی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائیاں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں،چالان کارروائی تسلی بخش، بند موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کی تعداد کم جبکہ جعلی،غیرنمونہ نمبرپلیٹس کیخلاف موثر کارروائیاں نہ ہوئیں، علاوہ ازیں ٹریفک پولیس کا جعلی نمبرپلیٹس،کالے شیشے پر 2 لاکھ چالان کا دعوی بھی غلط نکلا۔ 

مزید :

علاقائی -