عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح ہوتی ہے، زارا خان 

عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح ہوتی ہے، زارا خان 

  

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زارا خان نے کہا ہے کہ فنکار کی حقیقت سے قریب تر پرفارمنس ہی اسے نئی شناخت دینے کا سبب بنتی ہے جبکہ اس کے اندر پائی جانے والی صلاحیتیں ہی اسے عروج دلاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا میری کوشش ہوتی ہے کہ کریکٹر میں ڈھل جاؤں تاکہ دیکھنے والوں کو اصل کا گمان ہو، میں نے اب تک بیشمار کردار ادا کئے مگر شارٹ مووی میں ملنے والا کریکٹر بڑا پاورفل ہے۔زارا خا ن نے کہا پاکستان میں ٹی وی ڈرامہ ا س وقت اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے، معاشرے کے جیتے جاگتے موضوعات پر ڈرامے بن رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔

مزید :

کلچر -